سری نگر:وادیٔ کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ ادھر محکمۂ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں 19 اپریل کو داخل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں وادیٔ کشمیر میں 19 اپریل کی شام سے 20 اپریل کی سہ پہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ Today's Weather in Kashmir
انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی پہلگام کو چھوڑ کے شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہونے لگا ہے۔ بتادیں کہ وادی میں گزشتہ شب کئی ہفتوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا تھا۔ گرمائی دارحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ Kashmir Weather Update