سرینگر:کورونا کی وبا کے سبب غیریقینی صورتحال اور غیر متوقع نفسیاتی خوف ہمارے اندر سرایت کر گیا ہے جسے باہر نکلنا بہت مشکل ثابت ہورہا ہے۔ نفسیاتی پریشانیوں جیسے خوف، اضطراب، گھبراہٹ، تنہائی پسندی اور دیگر نفسیاتی مسائل نے ہمیں گھیر رکھا ہے، نہ صرف نوجوان بلکہ بزرگ اشخاص بھی ایسی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔
اسی صورتحال کو مدنظر رکھر براڈ وے ایجوکیش ہب نے سنٹرل گورنمنٹ پینشینئرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بزرگ اشخاص کے لیے ذہنی صحت سے متعلق یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں ریڈیو کشمیر او دوردرشن سرینگر کے کئی سابق ڈائریکٹر صاحبان، سابق پروڈوسرز اور سابق اعلی افسران کے علاوہ دیگر عمر رسیدہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔Workshop on Mental Health in Srinagar
اس موقع پر ماہرین نے عمر رسیدہ اشخاص کی توجہ، جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی طرف مبذول کرائی، تاکہ وہ ذہنی بیماریوں کے شکار ہونے سے بچ سکیں، کیونکہ نوکری میں سبکدوش ہونے کے بعد ہمارے یہاں کئی ایسے بزرگ افراد بھی ہیں جو کہ بوریت یا تنہائی کا شکار ہوکر مختلف ذہنی تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں وادی کشمیر میں اس طرح کے ورکشاپز کے ذریعے ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے زیادہ سے زیادہ سائکالوجسٹز اور سائکٹرسٹز کو سامنے آنا پڑے گا، تاکہ عمر رسیدہ افراد کے ذہنی صحت کے مسائل پر کام پر کیا جائے۔