سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ راجوری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف ایسے واقعہ کو استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں پانچ سالوں سے حکومت چلا رہی ہے اور اب بی جے پی سے سوال پوچھنا چاہیے کہ جموں کشمیر میں حالات ابتر کیوں ہو رہے ہیں۔Mehbooba Mufti Slams BJP
سرینگر میں پارٹی دفتر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی راجوری جیسے واقعات کو ملک میں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص کشمیر کے عوام کے خلاف لوگوں کو اکسانے میں سیاست کے لئے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں انتظامیہ سے کوئی جوابدہی نہیں کی جارہی ہے کہ ایسے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات پریشان کن اور خراب ہے اور بی جے پی ان کو خراب کرنے میں تلی ہوئی ہے۔Mehbooba Mufti on Rajouri incident
قابل ذکر ہے کہ راجوری میں پولیس کے مطابق اتوار کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے چار عام شہریوں پر گولیاں چلا کر ہلاک کیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں پیر کے روز دھماکہ ہوا جس میں دو کمسن بچے بھی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔Rajouri Incident
یہ بھی پڑھیں:Complete Story Rajouri Killing راجوری میں مشتبہ افراد کے حملے میں دو کمسن بچے سمیت چھ افراد ہلاک، کئی افراد زخمی