اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Slams BJP: بی جے پی نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف، محبوبہ مفتی - محبوبہ مفتی بی جے پی کی تنقید

’’بی جے پی معاشرے میں افرا تفری مچانا چاہتی ہے۔ ہندو- مسلم کا جھگڑاکروانا چاہتی ہے۔ (راجستھان میں) کنہیا لال کا جب قتل ہوا وہاں ہندو مسلمان ایک دوسرے کے خلاف ہو گئے۔ کس کو فائدہ ہوا - بی جے پی کو۔‘‘ Mehbooba Mufti Slams BJP

بی جے پی نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصرف: محبوبہ مفتی
بی جے پی نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصرف: محبوبہ مفتی

By

Published : Jul 4, 2022, 8:58 PM IST

Updated : Jul 5, 2022, 2:41 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کو ایک بار پھر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’پلوامہ حملے سے کس کو فائدہ ہوا؟‘‘ بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت آمیز سیاست کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنا کر حکومت کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر ’’مجرمانہ عناصر کی حمایت‘‘ کرنے اور انہیں ’’اپنے فائدے کے لیے استعمال‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔ Mehbooba on BJP's politics of 'hate and divide'

سابق وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں پارٹی کے دفتر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کل پلوامہ حملے، جس میں دیویندر سنگھ کو اب رہا کر دیا گیا ہے، پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ یہ حملہ کیسے ہوا؟ اس کا فائدہ کس نے اٹھایا؟ بی جے پی نے۔ Mehbooba Mufti on Pulwama Suicide Attack یہ پارٹی جرائم پیشہ عناصر کی حمایت کرتی ہے، انہیں اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی راست تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’’بی جے پی معاشرے میں افرا تفری مچانا چاہتی ہے۔ ہندو- مسلم کا جھگڑاکروانا چاہتی ہے۔ (راجستھان میں) کنہیا لال کا جب قتل ہوا وہاں ہندو مسلمان ایک دوسرے کے خلاف ہو گئے۔ Mehbooba Mufti Slams BJP کس کو فائدہ ہوا - بی جے پی کو۔‘‘ محبوبہ مفتی نے راجستھان کے شہر ادے پور میں ہوئے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اُس بہیمانہ قتل کا کلیدی ملزم بی جے پی کے ساتھ منسلک پایا گیا۔‘‘

فرقہ وارانہ فسادات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے، چاہے وہ گئو رکشک ہوں یا عسکریت پسند۔ گئو رکشا کے نام پر قاتلین کو کس نے ہار پہنایا؟‘‘ محبوبہ مفتی نے ریاست مہاراشٹرا میں سیاسی پھیر بدل کا سہرا ای ڈی سمیت دیگر ایجنسیوں کے سر پر باندھا۔ Mehbooba on BJP's politics of 'hate and divide' انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے مہاراشٹرا میں کچھ نہیں کیا، جو کچھ کیا وہ ایجنسیز نے کیا۔‘‘

امرناتھ یاترا کے دوران عوام کو ہو رہی مشکلات کے بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ’’یاتریوں کی ہمیں یقیناً حفاظت کرنی چاہیے۔ تاہم سیکورٹی انتظامات سے عام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنے نہیں ہونی چاہیے۔Mehbooba Mufti on Amarnath Yatra گزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے اس حوالے سے اچھا فیصلہ لیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اُن کے احکامات پر زمینی سطح پر عمل کیا جائے۔ اعلانات صرف کاغذوں کی حد تک ہی محدود ہوکر نہیں رہنے چاہیے۔‘‘

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti on Militants’ Association with BJP : گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں کا بی جے پی کے ساتھ تعلق، محبوبہ کا سخت رد عمل

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے (پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن) پی اے جی ڈی ممبران کو انتخابات میں بحیثیت ایک رکن حصہ لینے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں:Owaisi Slams BJP & Modi: 'مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار مغل ہیں، پی ایم مودی نہیں'

Last Updated : Jul 5, 2022, 2:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details