سرینگر: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ (فیئر ویو) خالی کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ انہیں دوسری جگہ منتقلی کےلیے تین متبادل مقامات کی پیشکش کی گئی جن میں سے وہ کسی ایک مکان کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ Mehbooba Offered Three Alternative Residences
انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو سرینگر کے سکیورٹی زون میں تین متبادل رہائش گاہوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا پیشکش کی گئی، لیکن ابھی تک پی ڈی پی رہنما نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔ تین متبادل رہائشوں میں تلسی باغ، چرچ لین اور ٹرانسپورٹ یارڈ بلڈنگ شامل ہیں۔
وہیں پی ڈی پی ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی رہائش گاہ کی منتقلی کا فیصلہ مناسب رہائش گاہ فراہم کرنے کے بعد ہی لیں گی۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی گزشتہ روز ہاروان میں اپنے ایک رشتہ دار کی رہائش گاہ پر گئی تھیں اور بتایا جارہا ہے کہ وہ وہیں منتقل ہونے پر غور کررہی ہیں۔