اردو

urdu

By

Published : Aug 2, 2019, 7:38 PM IST

ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کا ایڈوائزری پر رد عمل

جموں و کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر وادی کشمیر چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں بڑے شدت پسندانہ حملے کی اطلاع ہے، اس لیے تمام یاتری اور سیاح اپنا سفر مکمل کرکے جلد واپس ہو جائیں۔

ٹویٹر

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مسلم اکثریتی ریاست کے دلوں کو جیتنے میں ناکام رہے ہیں جس نے مذہب کو الگ رکھ کے ایک سیکولر بھارت کا انتخاب کیا ہے۔

ٹویٹر

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'مفتی صاحب ہمیشہ کہتے تھے کہ جو کچھ بھی کشمیریوں کو ملے گا۔ اپنے ملک بھارت سے ہی ملے گا لیکن آج لگ رہا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے ان کی شناخت بھی چھین لینے کے فراق میں ہے'۔

ٹویٹر

انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' کشمیر میں حالات بہت کشیدہ ہیں۔ لوگ اے ٹی ایمز اور پٹرول پمپز پر لائنوں میں لگے ہوئے ہیں'۔

محبوبہ مفتی نے سوال کیا کہ ' کیا مرکزی حکومت کو صرف یاتریوں کی فکر ہے اور کشمیریوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے؟'۔

ٹویٹر

ABOUT THE AUTHOR

...view details