سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں آنے سے گریز کریں گی۔ اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں التجا نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال میں خوف کا ماحول ہے، اس لیے میں سیاست میں نہیں آنا چاہتی۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ کی دختر کا مزید کہنا ہے کہ وہ ’’سیاست میں شامل ہونے اور خبروں میں رہنے‘‘ کی طرف مائل نہیں۔ Mehbooba Mufti’s Daughter Iltija Mufti joining Politics?
التجا مفتی نے سیاست میں آنے کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا اور کہا کہ ’’کسی کی زندگی میں ایسے حالات آتے ہیں جو راہ نما ہوتے ہیں۔ کیونکہ مستقبل کے بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا۔‘‘ ایک کانفرنس میں موجود التجا نے کہا کہ ’’موجودہ ماحول میں، جہاں سیاستدان اور صحافی سٹینو گرافر بن گئے ہیں، میں ایسے ماحول میں سیاست میں نہیں آنا چاہتی۔‘‘ التجا کے مطابق سیاست کا مقصد عوام سے رشتہ استوار کرنا ہے۔ Iltija Mufti of Kashmir Situation