سرینگر:پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج گورنر انتظامیہ کی ہدایات پر سرینگر کے گُپکار علاقے میں الاٹ سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرکے ایک نجی بنگلے میں شفٹ کیا۔ Mehbooba Vacates Govt Residence
رواں ماہ کی یکم تاریخ کو محکمہ اسٹیٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے محبوبہ کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ وہ غیر قانونی طور پر سرکاری بنگلے پر قابض ہیں۔ نوٹس میں لکھا تھا کہ وہ 15 نومبر تک اس رہائش گاہ کو خالی کریں۔ معیاد گزرنے کے بعد انہیں مزید 15 دنوں کی مہلت دی گئی تھی۔Estate Dept On Mehbooba Govt Residence
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی سرینگر کے پاش اور سب سے محفوظ علاقے گُپکار روڑ پر واقع اس بنگلے میں سنہ 2005 سے رہائش پزیر تھیں۔ شخصی دور میں تعمیر کئے گئے اس سرکاری بنگلے "فیئر ویو" کو سنہ 2005 میں ان کے والد مرحوم مفتی سعید کو بطور سابق وزیر اعلیٰ رہائش کیلئے محکمہ اسٹیٹس نے الاٹ کیا تھا۔Fair view Gupkar Residence Of Mehbooba
محکمہ اسٹیٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اس نوٹس میں محبوبہ مفتی سے مخاطب ہوکر کہا تھا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2020 کے مطابق سرکار نے سابق وزرائے اعلیٰ کو بغیر کرایہ کے سرکاری رہائش نہ دینے کا قانون بنایا ہے جس کے مطابق وہ اس بنگلے میں غیر قانونی طور رہائش پذیر ہیں۔JK reorganizations act 2020
محبوبہ مفتی غیر منقسم ریاست جموں و کشمیر کی آخری وزیر اعلیٰ تھیں جنہیں جون 2018 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پی ڈی پی کے ساتھ مخلوط حکومت کی حمایت واپس لینے کے بعد معزول کیا گیا تھا۔ اگست 2019 میں ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد محبوبہ مفتی کو کئی ماہ تک سنطور ہوٹل میں نظر بند رکھا گیا تھا ۔ بعد میں انہیں اسی سرکاری رہائش گاہ مین منتقل کرکے خانہ نظر بند رکھا گیا تھا۔