اردو

urdu

ETV Bharat / state

PDP President Mahbooba Mufti محبوبہ مفتی متفقہ طور پر تین سال کے لیے پارٹی صدرمنتخب - تین سال کی مدت کے لیے پی ڈی پی کی صدر

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو متفقہ طور پر تین سال کی مدت کے لیے پی ڈی پی کی صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

Mehbooba Mufti has been unanimously re-elected as president of the PDP
Mehbooba Mufti has been unanimously re-elected as president of the PDP

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 12:38 PM IST

Updated : Oct 26, 2023, 1:34 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو متفقہ طور پر تین سال کی مدت کے لیے پی ڈی پی کی صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کا نام سینئر نائب صدر عبدالرحمان ویری نے تجویز کیا اور جنرل سکریٹری غلام نبی ہنجورا نے اس کی تائید کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی نے آج سرینگر کے پارٹی دفتر پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پارٹی کے ڈلگیٹز نے اپنی رائے سے محبوبہ مفتی کو صدر بنایا۔ محبوبہ مفتی کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار کھڑا نہیں ہوا۔ آج کی تقریب میں پارٹی کے 170 دلگیٹز نے اپنی رائے دی۔ سرینگر کے علاوہ جموں دفتر پر بھی خطے کے لیڈران اور کارکنان نے محبوبہ مفتی کو پارٹی کا صدر منتخب کیا۔

محبوبہ مفتی کے انتخاب کے بعد ان کو پارٹی لیڈران اور کارکنان نے مبارکباد دی۔ ان پر گلباری کی اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی۔ اس موقعے پر پارٹی کے لیڈران اور نوجوان ونگ کے ذمہ داران نے محبوبہ مفتی کے حق میں خطاب کیا اور کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی ہی کشمیری لوگوں کے حق میں کھڑی ہیں۔ نوجوان رہنما وحید پرہ نے کہا کہ جو لیڈران کشمیری عوام کی نمائندگی کا دعوے کرتے تھے، انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اپنے دفاتر میں سلون و بیوٹی پالر کھولے لیے ہیں۔

وہیں دوسرے لیڈران بشمول نعیم اختر، محبوبہ بیگ نے دبے الفاظ میں نیشنل کانفرنس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے لیڈران نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام کے حق میں کوئی بات نہیں کی۔ قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی سال 2016 سے پارٹی کی صدارت تھام رکھی ہیں ہیں۔ وہ اپنے والد اور اس وقت کے پارٹی صدر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد 2016 میں پارٹی صدر مقرر ہوئی تھیں۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 1:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details