اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Slams Assam's CM: آسام کے وزیر اعلیٰ فرقہ وارانہ سیاست میں دو قدم آگے، محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما پر مدرسے کے نام پر سیاست کرنے پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کہا کہ 'وہ فرقہ وارانہ سیاست میں اپنے ساتھیوں سے دو قدم آگے رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔' Mehbooba Slams Assam's CM

mehbooba-mufti-slams-assam-cm-himanta-biswa-sarma-over-his-madrassa-remark
آسام کے وزیر اعلیٰ فرقہ وارانہ سیاست میں دو قدم آگے، محبوبہ مفتی

By

Published : May 23, 2022, 9:50 PM IST

سرینگر:سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ملک کی جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں ان کے وزراء اعلیٰ اس دوڑ میں ہیں کہ کون اقلیتوں پر کتنی سختی کرے۔ موصوفہ نے کہا کہ بی جے پی سرکار برطانیہ کے نقشہ قدم پر چل رہی ہے جس سے ملک میں سنہ 1947 جیسے حالات پیدا ہوں۔ Mehbooba On Current Situation In India

آسام کے وزیر اعلیٰ فرقہ وارانہ سیاست میں دو قدم آگے، محبوبہ مفتی

سرینگر میں پارٹی دفتر پر ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'بی جے پی ملک میں گجرات ماڈل، یوپی ماڈل اور مدھیہ پردیش ماڈل کو لاگو کرنے کی دوڑ میں ہے تاکہ مسلم اقلیتوں کو نشانہ بناکر ان پر ظلم و تشدد کیا جائے۔' انہوں کہا کہ 'آئے روز ملک میں مسلم اقلیتی آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔'

آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا شرما کے مدرسوں متعلق بیان پر ردعمل کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'آر ایس ایس کی شاخیں ملک کے مختلف مقامات پر نوجوانوں کو تلوار اور تیر کمان چلانے کی تربیت دی رہی ہے، لیکن مدرسوں سے ان کو تکلیف ہے۔' انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما پر مدرسے کے نام پر سیاست کرنے پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کہا کہ 'وہ فرقہ وارانہ سیاست میں اپنے ساتھیوں سے دو قدم آگے رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔' Mehbooba Mufti Slams Assam CM Himanta Biswa


یاد رہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 'ملک میں مدرسوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان میں بچے نارمل تعلیم نہیں سیکھ رہے ہیں۔' محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'ملک میں اقلیتوں کے خلاف اتنے واقعات پیش آئے لیکن تعجب ہے کہ وزیر اعظم خاموش ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی سرکار ملک کے سیکولر آئین کی بنیادوں کو مسمار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جن پر یہ ملک بنا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details