اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر کے محبوبہ مفتی نے اپنا اصلی رنگ دکھایا'

وبودھ گپتا نے کہا کہ کشمیر میں پتھر بازی ختم ہوئی ہے، عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے اور علیحدگی پسندی بھی خاتمے کی طرف جا رہی ہے۔

'حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر کے محبوبہ مفتی نے اپنا اصلی رنگ دکھایا'
'حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر کے محبوبہ مفتی نے اپنا اصلی رنگ دکھایا'

By

Published : Jul 7, 2021, 6:52 PM IST

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج ایڈوکیٹ وبودھ گپتا نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر کے اپنا اصلی رنگ دکھایا ہے۔

ان کا الزام ہے کہ محبوبہ مفتی کشمیر میں قائم ہو رہے امن و آشتی سے خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں سال گذشتہ ہلاک کئے جانے والے بی جے پی کارکن وسیم باری کی پہلی برسی کے موقع پر بانڈی پورہ میں ہی جمعرات کو ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: 'الیکشن کمشنر یہاں آئے ہیں اور محبوبہ مفتی نے ان سے ملنے سے بائیکاٹ کر کے اپنا اصلی رنگ دکھایا ہے مجھے لگتا ہے کہ کشمیر ایک اچھے راستے پر چل رہا ہے جس سے وہ خوش نہیں ہیں'۔

ان کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا: 'کیا محبوبہ مفتی نہیں چاہتی ہے کہ یہاں ترقی ہو، امن قائم ہو، بچے تعلیم حاصل کریں، محبوبہ مفتی جس راستے کی طرف جار ہی ہے وہ کشمیریوں نے تیس برسوں سے دیکھا جس پر علیحد گی پسند چل رہے تھے'۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر حدبندی کمیشن: پی ڈی پی نے بائیکاٹ کا کیا فیصلہ

موصوف جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کشمیر میں پتھر بازی ختم ہوئی ہے، عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے اور علیحدگی پسندی بھی خاتمے کی طرف جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے گھروں میں علیحدگی پسند لیڈروں کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیا جا رہا ہے۔

ان کہنا تھا: 'ایک دور میں کشمیر کے گھروں میں یاسین ملک، شبیر شاہ اور (سید علی) گیلانی کی باتیں ہوتی تھیں لیکن آج یہاں ہر گھر میں مودی جی کی باتیں ہو رہی ہیں حال ہی میں ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک چھوٹی بچی مودی جی کی باتیں کر رہی ہیں'۔

گپتا نے کہا کہ کشمیر کے بی جے پی کے کارکنوں نے مودی جی کے امن کا مسیحا بن کر قربانیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں ہمارے کارکن وسیم باری، ان کے والد اور چھوٹے بھائی نے قربانی دی اور پارٹی جمعرات کو بانڈی پورہ میں ہی ان کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کرے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details