سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک ریاست کا خصوصی درجہ چھیننے پر مرکزی فیصلے کو چلینج کرنے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ کو تین برس کا وقت لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی جو قوانین لائے گئے ان کو بھی منسوخ کرے گی۔ Mehbooba Mufti On Article 370
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ ٹویٹ عدالت عظمیٰ کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ان تمام درخواستوں جن میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکزی فیصلے کو چلینج کیا گیا ہے، پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے تناظر میں کیا۔ Supreme Court To Hear Pleas Against Article 370