سرینگر:جموں و کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے امرناتھ یاترا کے دوران انتظامیہ سمیت حفاظتی ایجنسیز کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کے لیے اٹھائے جا رہے غیر معمولی اقدامات کے دوران عوام کو ہو رہی پریشانیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے عام لوگوں کو بھی راحت پہنچانے Mehbooba Mufti on Public Inconvenience During Amarnath Yatra اور ٹریفک خصوصاً مال بردار گاڑیوں کی نقل و حمل پر رکاوٹیں حائل نہ کرنے کی اپیل کی۔
سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ’’کشمیر میں بھیڑ بکریاں لے جانے والے ٹرکوں کو روکا جا رہا ہے جو بڑے پیمانے پر نقصان اور تکالیف کا باعث ہے۔‘‘ محبوبہ نے ٹیوٹ میں مزید کہا کہ ’’امید ہے کہ انتظامیہ اس بات کا نوٹس لے گی اور عید کے پیش نظر (مال بردار ٹرکوںکی) آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔‘‘ Mehbooba Mufti on Amarnath Yatra