اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba on Gaza Israel War: دنیا بھر کی آدھی دہشت گردی مسئلۂ فلسطین کا ردعمل ہے، محبوبہ مفتی - محبوبہ مفتی اسرائیل جارحیت کی مذمت

پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 12:22 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ’’دنیا بھر کی آدھی دہشت گردی فلسطین کے متنازعہ مسئلے کا ردعمل ہے۔‘‘ سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’ہولوکاسٹ (بیسویں صدی میں یہودیوں کے قتل عام) کے دوران کیا ہوا ہوگا، اُس کی ایک المناک یاد دہانی (فلسطین کے حالات بیان کر رہے ہیں)۔ شاید فرق صرف اتنا ہے کہ (ہولوکاسٹ کے دوران) متاثرین (یہودی) جس برادری سے تعلق رکھتے تھے وہ اب ظالم ہیں (من و عن وہی مظالم فلسطینیوں پر ڈھا رہے ہیں) اور گیس چیمبروں کی جگہ بموں نے لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:Gaza Massacre بائیڈن، اسرائیلی وزیراعظم سے سخت سوالات کریں گے: وائٹ ہاوس

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر کی آدھی دہشت گردی مسئلۂ فلسطین کا ردعمل ہے۔ کیا عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں گی یا پھر بھیانک حقیقت سے جاگیں گی تاکہ مزید بے گناہوں کو قتل نہ کیا جائے؟ واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 2,778 افراد ہلاک اور 9,700 زخمی ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں تقریباً دو تہائی بچے ہیں۔ متعلقہ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ غزہ میں تقریباً 1,200 افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Dutch Footballer Suspended فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پرڈچ فٹبالر الغازی معطل

ABOUT THE AUTHOR

...view details