اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظر بند - پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی

جنوبی کشمیر کے سیر جاگیر، ترال علاقے میں گزشتہ روز فوج نے مبینہ طور ایک گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کا زد و کوب کیا۔

ترال جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظر بند
ترال جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظر بند

By

Published : Sep 29, 2021, 12:41 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 1:58 PM IST

سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ترال جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے سیر جاگیر، ترال علاقے میں فوج مبینہ طور ایک گھر میں داخل ہوئی اور اہل خانہ کا بلا وجہ زد و کوب کیا۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’فوج بلا وجہ ہمیں تنگ کرکے ہمیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:ترال: فوج کی جانب سے زد و کوب کرنے کا مبینہ الزام

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے فوج کی جانب سے مبینہ طور ایک کنبے کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں ترال کے سیر علاقہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2021, 1:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details