اردو

urdu

ETV Bharat / state

Criticism On Kashmir Files محبوبہ مفتی نے نادو لیپڈ کی 'دی کشمیر فائلز' پر تنقید کا دفاع کیا - The Kashmir files A propaganda Film

بھارت کا 53 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول پیر کے روز تنازعہ پر ختم ہوا۔ اختتامی تقریب میں جیوری کے سربراہ اور اسرائیلی فلم ساز نادو لیپڈ نے اسٹیج پر وویک اگنی ہوتری کی ہندی فلم "دی کشمیر فائلز پر تنقید کرتے ہوئے اسے 'پروپیگنڈا' اور 'فحش فلم ' قرار دیا۔IFFI Jury Slams The Kashmir Files

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 30, 2022, 9:35 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اسرائیل کے فلم ساز نادو لیپڈ کی جانب سے "دی کشمیر فائلز" پر تنقید کا دفاع کیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں اب سفارت خانوں کے ذریعے سچائی کو دبایا جاتا ہے۔Mehbooba mufti Defends Israeli Filmmaker Criticism

محبوبہ مفتی کا اسرائلی فلم ساز نادو لیپڈ کی 'دی کشمیر فائلز' کی تنقید کا دفاع
محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ" بالآخر کسی شخص نے اس فلم(دی کشمیر فائلز) کی تنقید کی جس کے ذریعے حکمران جماعت (بی جے پی) نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے ان کی تذلیل کی اور کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کے مابین مزید خلیج پیدا کیا۔"Mehbooba Tweet On Israeli Filmmakerقابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے ایک مشہور فلم ساز نادو لیپڈ نے دی کشمیر فائلز پر تنقید کی اور اسے 'پروپگینڈا' فلم قرار دیا۔مزکورہ فلم ساز نے بھارت کا 53 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بحیثیت جج کے وویک اگنی ہوتری کی بالی وڈ فلم 'دی کشمیر فائلز' پر تنقید کرتے ہوئے اسے 'پروپیگنڈا' قرار دیا۔The Kashmir files A propaganda Film

مزید پڑھیں:IFFI Jury Slams Kashmir Files: انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے جیوری نے 'دی کشمیر فائلز' کو 'پروپگینڈا اور فحش' فلم قرار دیا

'دی کشمیر فائلز' کشمیری پنڈتوں کی نوے میں کشمیر سے منتقلی پر مبنی فلم ہے جس میں کشمیری مسلمانوں کی منفی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس متنازعہ فلم کی کافی تنقید کی جاچکی ہے تاہم کشمیر پنڈتوں کے اکثیریت حلقے نے اس کی سراہنا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details