جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مارتند سوریہ مندر میں پوجا پاٹ کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سخت تنقید کی ہے۔ Mehbooba Mufti Criticises LG Manoj Sinha محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں انتظامیہ پوجا پاٹ اور لوگوں کو دھونس دباؤ کے تحت خاموش کرنے تک محدود کی گئی ہے۔‘‘
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’’کشمیریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت قید خانوں کی زینت بنایا گیا ہے جب کہ ایل جی قانون کی خلاف ورزی کرکے اے ایس آئی کے تحفظ شدہ مقام پر پوجا کرنے جاتے ہیں۔ ‘‘Mehbooba Mufti on Pooja in Sun Templeیاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے مارتند سوریہ مندر میں پوجا کی تھی۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے مندر میں پوجا پاٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مندر میں پوجا نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ اس کا تحفظ اے ایس آئی کر رہی ہے۔‘‘