اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba on Amir Magray’s exhumation: ’عامر ماگرے کی لاش لواحقین کے سُپرد نہ کرنا افسوسناک‘ - ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ احکامات Mehbooba Mufti on Amir Magray’s exhumation کے باوجود عامر ماگرے کی لاش کو لواحقین کے سُپرد نہ کیے جانے پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی سخت تنقید کی۔

1
1

By

Published : Jun 2, 2022, 7:06 PM IST

ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کی جانب سے حیدرپورہ فرضی تصادم کے دوران ہلاک کیے گئے عامر ماگرے کا جسد خاکی لواحقین کو سپرد کرنے کی انتظامیہ کو ہدایت کے باوجود ابھی تک لاش لواحقین کے سپرد نہیں کی گئی۔ High Court orders exhumation of Amir Magray’s Body سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر ماگرے نے اس ضمن میں ان سے مدد طلب کی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 'آج جبکہ ہم ایک اور المناک قتل پر سوگ منا رہے ہیں، ایل جی انتظامیہ عامر ماگرے کی لاش ان کے اہل خانہ کو واپس کرنے کے ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ Mehbooba Mufti Criticizes LG Admin for not returning Aamir Magray’s body اپنے غمزدہ والد کی طرف سے ایک میسیج ملا جو اب بھی اپنے بیٹے کی لاش کے لیے بھیک مانگ رہا ہے۔ شرمناک اور گہری پریشان کن بات ہے۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’یہ ہے یہاں (کشمیر) کی حالت۔ ایک باپ کا جوان بیٹا نام نہاد ’چانس انکاؤنٹر‘ میں مارا جاتا ہے۔ مہینوں بعد، مجرموں کو سزا دے کر انصاف کا مطالبہ کرنے کے بجائے اس کا خاندان بیٹے کی باقیات کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 29 تاریخ کو عدالت عالیہ نے گزشتہ برس سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ’انکاؤنٹر‘ کے دوران ہلاک کیے گئے محمد عامر ماگرے کی قبر کشائی کے احکامات صادر کیے ہیں۔ عامر کے والد محمد لطیف ماگرے کی ایک عرضی کو منظور کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کمار کی بینچ نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ تدفین کے لیے میت کو ضلع رام بن میں عامر ماگرے کے آبائی گاؤں پہنچانے کا مناسب انتظام کریں، لیکن تاحال عامر ماگرے کے لواحقین کو جسد خاکی سپرد نہیں کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details