اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Press Conference: نوجوانوں کو بندوق سے کنارہ کشی کرنی چاہیے، محبوبہ مفتی - امرناتھ یاترا پر محبوبہ کا بیان

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت یہاں کے وسائل اور زمین کو چھین کر یہاں کے بچوں کو تعلیم سے محروم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے بلکہ ایک ساتھ مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ورنہ ہماری حالت فلسطین کے غزہ سے بدتر ہو جائے گی۔ Mehbooba Mufti Press Conference in Srinagar

mehbooba-mufti-appeals-to-kashmir-youth-to-stay-away-from-guns
جوانوں کو بندق سے کنارہ کشی کرنی چاہیے

By

Published : Jun 25, 2022, 6:29 PM IST

Updated : Jun 25, 2022, 7:55 PM IST

سرینگر:پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کو بندوق سے کنارہ کشی کرنی چاہیے کیونکہ اس بندوق کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو انہیں ہلاک کرنے کا جواز ملتا ہے۔ سرینگر میں سرکاری رہائش گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ" میں والدین اور بچوں سے گزارش کر رہی ہوں کہ اپنے آپ کو سکیورٹی فورسز کے عتاب سے بچانا چاہیے اور بندوق نہیں اٹھانا چاہیے۔"Mehbooba Mufti Appeals Youths

جوانوں کو بندق سے کنارہ کشی کرنی چاہیے
محبوبہ مفتی نے کہا" سکیورٹی فورسز کو آپ کو ہلاک کرنے سے تنخواہ اور دیگر مالی انعامات مل رہے ہیں لیکن آپ (عسکریت پسند) اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو بندوق چھوڑ دینی چاہیے۔" انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے یہاں کے وسائل اور زمین کو مقامی لوگوں سے چھین لیا ہے اور اب بچوں کو تعلیم سے محروم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار اور مقامی حکمران اب تعلیم پر حملہ کر رہے ہیں جس میں فلاح عام ٹرسٹ کے اسکولوں کے بعد اب سرکاری زمین پر تعمیر کیے گئے نجی اسکولوں کو بند کر رہی ہے۔ Mehbooba Mufti on School Closure in Kashmir
انہوں کہا کہ ایک طرف سے سرکار دعوی کر رہی ہے کہ کشمیر میں امن قائم ہے لیکن دوسری طرف سے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں کے سدھو گاؤں کے نوجوان کو پولیس نے گھر میں گرفتار کیا اور بعد میں وہ کپواڑہ انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں میں فوج عام لوگوں کی گاڑیوں کو زبردستی لے کر ان کا استعمال کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایل جی منوج سنہا کو وائس رائے کے نام سے پکارا اور کہا کہ ایل جی بجلی کو بیرونی ریاستوں میں سپلائی کررہے ہیں اور کشمیری لوگوں کو ڈرا رہے ہیں کہ بجلی فیس ادا نہ کرنے پر بجلی نہیں ملے گی۔ Mehbooba Mufti on Electricity bills



امر ناتھ یاترا پر انہوں نے کہا کہ یاترا یہاں صدیوں سے ہوتی رہی ہے، لیکن بے جی پی اس کا ایسے تشہیر کر رہی جیسے کوئی حملہ آور آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عتاب لوگوں پر کیے جارہے ہیں، ان حالات میں لوگوں کو ایک دوسرے کی حمایت اور ساتھ دینا چاہیے۔ Mehbooba Mufti on Amarnath Yatra


محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حالت فلسطین کے غزہ سے بدتر ہوجائے گی، اگر ہم ایک دوسرے کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور ملک کی جمہوری بنیادوں کو ختم کر رہی ہیں۔

Last Updated : Jun 25, 2022, 7:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details