جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو دعوہ کیا کہ اُن کی والدہ کے حوالے سے جو خبریں گشت کر رہی ہیں وہ سچ نہیں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ 'یہ خبریں صحیح نہیں ہیں۔ میں اس حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتی وقت آنے پر حقیقت سب کے سامنے آئے گی۔'
قابل ذکر ہے کہ آج کچھ میڈیا اداروں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعوہ کیا '70 لاکھ روپے محبوبہ مفتی کی والدہ کے بینک اکاونٹ میں جمع کیے گئے اور اس رقم کا استعمال ذاتی کاموں کے لیے کیا گیا۔'
محبوبہ مفتی نے میڈیا خبروں کی تردید کی - خبریں گشت کر رہی ہیں وہ سچ نہیں ہے
آج کچھ میڈیا اداروں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعوہ کیا '70 لاکھ روپے محبوبہ مفتی کی والدہ کے بینک اکاونٹ میں جمع کیے گئے اور اس رقم کا استعمال ذاتی کاموں کے لیے کیا گیا۔'
محبوبہ
یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کے خلاف مظفر پور عدالت میں مقدمہ درج
واضع رہے کی گزشتہ منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محبوبہ کی والدہ گلشن نظر (70) کو سمن بھیج کر ایجنسی کے سامنے رواں مہینے کی 14 تاریخ کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔'
اس حوالے سے اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ نے دعوہ کیا تھا کہ 'جس دن پی ڈی پی نے حدبندی کمشن سے ملنے سے انکار کیا اسی دن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے میری والدہ کو سمن بجھا۔ یہ ایک سازش ہے سیاسی حریفوں کو حراساں کرنے کی۔'