اردو

urdu

By

Published : Aug 9, 2022, 5:35 PM IST

ETV Bharat / state

Chinar Park in Srinagar: سرینگر میں نئے 'چنار زار' کے قیام کو ہری جھنڈی

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ضلع انتظامیہ سرینگر نے نشاط علاقہ میں چنار پارک میں 75 چنار کے پودے لگانے کی ہدایت دی ہے۔ ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں آزادی کے جشن کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔Chinar Park in Srinagar

Mega Chinar park to come up soon in Srinagar
سرینگر میں نئے "چنار زار" کے قیام کو ہری جھنڈی

سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نشاط علاقے میں انتظامیہ نے چار سو کنال زمین پر چنار باغ کے قیام کو ہری جھنڈی دی ہے۔ یہ نیا "چنار زار" سرینگر کے مضافات نشاط میں زبرون پہاڑی کے دامن میں قائم کیا جائے گا جہاں اس کے لیے چار سو کنال زمین مختض کی گئی ہے۔Chinar Zaar in Srinagar

ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز نے اس علاقے کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ 15 اگست تک اس باغ میں 75 چنار کے پودے لگائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چنار سے وادی کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں اور اس باغ کے قیام سے شہر سرینگر کی رونق بڑھ جائے گی۔ یہ نیا چنار زار سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے باعث تفریح بنے گا۔DC Srinagar on Chinar Zaar

مزید پڑھیں:


قابل ذکر ہے کہ وادی میں صدیوں سے چنار اپنے شان اور خوبصورتی کے لیے معروف و مقبول ہیں لیکن گزشتہ دہائیوں سے چنار کے درخت کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details