ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کی صدارت میں پیر کے روز ایک مٹینگ منعقد ہوئی، جس میں کوچنگ مراکز کے مالکان اور انتظامیہ کے دیگر رہنما کے علاوہ پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی۔ جبکہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کے اعلی عہدیداران بھی اس اس مٹینگ میں موجود رہے۔
اس اجلاس میں گزشتہ ہفتے ایک کوچنگ میں کئی طلبہ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر اس نوٹیفیکیشن پر غور وخوص کیا گیا، تاکہ بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔
میٹنگ کے دوران اے ڈی سی سرینگر نے کوچنگ مراکز کے مالکان کو واضح ہدایت جاری کی کہ وہ کورونا وائرس کے رہنما خطوط پر عمل کریں اور اگر ٹیوشن مرکز میں کوئی طالب علم کورونا وائرس سے مثبت پایا جاتا ہے تو اس کی جانکاری وقت پر متعلقہ محکمہ کو دی جائے تاکہ دیگر بچوں یا ٹیوشن مراکز کی انتظامیہ اور اساتذہ میں کوروناوائرس پھیلنے سے روکا جا سکے۔ وہیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ان ٹیوشن مراکز میں کوئی کورونا وائرس گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اُس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔