انہوں نے نہ صرف بغیر رکے سائیکل چلا کر 440 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا بلکہ اس سنگ میل کو حاصل کرنے والے پہلے سائیکل سوار بن گئے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عادل نے کہا کہ 21 جولائی کو صبح 6:35 بجے انہوں نے اپنا سفر شروع کیا اور 22 جولائی کی رات کو 9:02 پر اپنی منزل حاصل کی۔
عادل نے سائیکل سے440 کلو میٹر کا سفرکرکے ریکارڈ بنایا ان کا کہنا ہےکہ سفر بہت مشکل تھا، انہیں ابھی بھی یقین نہیں ہو رہا ہے کہ انہوں نے یہ سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ اس لمبے اور مشکل سفر پر جانے سے پہلے انہوں نے کافی مشقت کی تھی۔
عادل کا کہنا ہے کہ " 440 کلومیٹر سائیکل چلانے سے ان کا جسم تھک چکا ہے اور ابھی بھی کافی درد ہو رہا ہے، لیکن خوشی ہے کہ میں نے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا۔"
ان کا مزید کہنا ہے کہ باقی کھیلوں کی طرح سائیکل سواری کو ریاستی اسپورٹس کونسل کی طرف سے فروغ نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی قابلیت میں مزید اضافہ نہیں کر پا رہے ہیں۔
عادل تیلی کا کہنا ہے کہ ''ریکارڈ بنتے ہی ہیں توڑنے کے لیے اور مجھے بہت خوشی ہوگی کہ اگر میرا ریکارڈ توڑنے والا ریاست جموں وکشمیر سے ہی ہو''۔