اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرٹ میری زندگی میں کافی معنی رکھتا ہے:کیلیگرافر سائقہ رشید

Female Calligrapher saiqa rashid سائقہ اپنے خیالات کو نہ صرف کینواس پر اترتی ہے، بلکہ قرآنی خطاطی بے حد عمدہ کرتی ہے اور ان کی کیلگرافی میں اکثر قرآنی تحریریں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

meet-female-calligrapher-of-kashmir-saiqa-rashid
آرٹ میری زندگی میں کافی معنی رکھتا ہے:کیلیگرافر سائقہ رشید

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 5:16 PM IST

Updated : Jan 11, 2024, 6:41 PM IST

آرٹ میری زندگی میں کافی معنی رکھتا ہے:کیلیگرافر سائقہ رشید

سرینگر: اکثر لوگ اپنے آس پاس گزرنے والے واقعات اور تجربات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے یا تو زبان کا سہارا لیتے ہیں یا تو قلم کا،لیکن کئی ایسے بھی ہیں جو اپنے مشاہدات،خیالات اور تحریروں کو رنگوں کا جامع پہنا کر ایک الگ اور خوبصورت شکل و صورت دیکر دوسروں کے ساتھ باٹنتے ہیں۔سرینگر کے مضافاتی علاقے وانبل راول پورہ کی رہنے والی سائقہ رشید ایسی کیلگرافیر ہیں جو کہ بنا کسی سے سیکھے اس طرح کی خوبصورت خطاطی کرتی ہے۔

یوں تو یہ پیشے سے انجنئیر ہیں، لیکن بچن کے کیلیگرافی کے شوقین نے اس سے ایک الگ پہنچان دلوائی ہے اور آج یہ پیشہ ور انجنئیر کم اور ایک آرٹسٹ کے طور کافی مشہور ہے، وہیں کافی کم وقت میں اپنی یہ پہچان بنانے میں کامیاب بھی ہوئی۔سائقہ اپنے خیالات کو نہ صرف کینواس پر اترتی ہے بلکہ قرآنی خطاطی بے حد عمدہ کرتی ہے اور ان کی کیلگرافی میں اکثر قرآنی تحریریں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

سائقہ رشید کی ابتدائی تعلیم و تربیت اگرچہ سرینگر میں ہوئی ہے، تاہم انجینئرنگ کی پڑھائی انہوں نے پنچاب سے حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں اس نے ماسٹرز کیا ہے۔ سائقہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں۔ایسے میں یہ بہتر طریقے سے اپنے وقت کا تعین کرکے نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتی ہے، بلکہ اپنے فن کو بھی پروان چڑھا رہی ہے۔وہیں اس باصلاحیت خاتون نے آرٹ اور کیگرافی کے شائقین کو بھی اس قدر متاثر کیا کہ انہیں حوصلہ افزائی بھی ہورہی ہے۔

سائقہ نے اب تک مقامی اور قومی سطح کی کئی نمائشوں میں حصہ لیا،جہاں ان کے کام کو کافی سراہا گیا ہے اور بہترین نمونوں کے لیے اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔وہیں انہیں جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کو ابھی کلیگرافی کے نمونے بطور تحفہ دینے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔سائقہ رشید کی رائے میں مصوری کے ذریعے اپنی بات موثر انداز میں اور بہ آسانی دوسری تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:


جموں وکشمیر کی خواتین روایت سے ہٹ کر فن اور آرٹ کے میدان میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں تاہم اس طرح کی با ہنر خواتین کو انفردی اور اجتماعی سطح پر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jan 11, 2024, 6:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details