سرینگر : سرینگر کی رہنے والی 26 سالہ برکت کور رتن ایک وکیل اور سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اداکارہ بھی ہیں۔ برکت کا ان دنوں کلرز پر ایک سیریل "اسپائی بہو" Spy Bahu نشر ہو رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران برکت نے اپنی ذاتی زندگی سے لیکر پیشہ وارانہ زندگی پر بات کی۔ Interview With Kashmir TV Actress Advocate Barkat Kour Rattan
برکت کا ماننا ہے کہ "کوئی مذہب اچھا یا برا نہیں ہوتا، انسان کو چاہیے کہ وہ اچھے برے میں فرق کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سماج کو مختلف خانوں میں بانٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا میں ان دنوں ایسے ویڈیوز شئیر کیے جاتے ہیں جن سے انسانوں کے درمیان دوریاں اور فاصلے بڑھانے کی کوشش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سطح پر چیزوں کو جانچے پرکھے اور اسکے بعد کسی ویڈیو یا بات کو عوامی سطح پر مشتہرکرنے کی کوشش کرے۔