جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل نے "میڈیشن اِن ٹائمز آف کووڈ 19" کے عنوان کے نام سے ایک رسالہ جاری کیا۔ رسالہ کمیٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی خانب سے ریلیز کیا گیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل جو کہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں نے ثالثی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آن لائن ثالثی دنیا بھر میں وبائی دور کے دوران تربیتی پروگرامز کی فراہمی قابل تقلید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ثالثی کی مدد لیتے ہوئے روایتی عدالتوں میں طویل قانونی چارہ جوئی کو کم کیا جاسکتا ہے اور آن لائن ثالثی کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
وہیں، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس تاشی ربستان جو ثالثی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے شراکت داروں سے کہا کہ وہ آن لائن ثالثی کی سہولیت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی پابندیوں کے پیش نظر ورچیول طریقہ کار بہترین متبادل ہے۔