اردو

urdu

ETV Bharat / state

Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar: سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں بھیانک آتشزدگی، آٹھ مکان خاکستر - سرینگر میں آٹھ مکان خاکستر

سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں دوران شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات Massive Fire in Srinagar میں کم سے کم آٹھ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے Eight Residential Houses Gutted جب کہ آگ کو قابو کرنے کی کوششوں کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar: سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں بھیانک آتشزدگی، آٹھ مکان خاکستر
Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar: سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں بھیانک آتشزدگی، آٹھ مکان خاکستر

By

Published : Mar 14, 2022, 8:27 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بٹہ مالو کی شیخ حمزہ کالونی میں اتوار کی شب شبیر احمد شیخ کے رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل مکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar

Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar: سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں بھیانک آتشزدگی، آٹھ مکان خاکستر

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، لیکن آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود کم سے کم 8 مکان خاکستر ہو گئے۔ Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے کم سے کم دس اہلکار زخمی بھی ہوگئے، جن میں تین اہلکار شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زیادہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد احسان ملہ، الطاف احمد راتھر اور اکشے سہگل کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاکستر ہونے والے مکانات میں سے بیشتر تین منزلہ ڈھانچے تھے، جن میں چوبیس کنبے رہائش پذیر تھے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar

دریں اثنا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مزدور پیشہ لوگوں کی بستی ہے، جو اجڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور ان کا سب کچھ مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکام سے متاثرین کی بھر پور مالی مدد کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Fire Breaks out in Ganderbal: گاندربل میں بھیانک آتشزدگی، مکان خاکستر



فی الحال پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar

ABOUT THE AUTHOR

...view details