سرینگر (جموں و کشمیر): سری نگر کے شور آفاق جھیل ڈل میں آج صبح ہاؤس بوٹ میں آگ نمودار ہوئی۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "ہمارے پاس آج صبح اطلاع موصول ہوئی کہ گارڈ نمبر 9 کے نزدیک جھیل میں کھڑی ہاؤس بوٹ سفینہ میں آگ لگ گئی ہے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اطلاق کے فورا بعد ہماری ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور آگ کو قابو کرنے کی کاروائی شروع کر دی۔ تب تک آگ دو سے تین ہاؤس بوٹوں میں پھیل چکی تھی۔ واضح رہے کہ اس واقعے میں ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔"
وہیں محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ "تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔ کتنا نقصان ہوا ہے، اس کا اندازہ بھی آگ پر قابو پانے کے بعد ہی لگایا جائے گا۔" واضح رہے کہ گزشتہ شام سری نگر کے ہمامہ علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت میں بھی آگ لگی تھی، جس میں ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا تھا۔
ڈل جھیل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، نصف درجن ہاؤس بوٹ خاکستر - شور آفاق جھیل ڈل
سری نگر کے شور آفاق جھیل ڈل میں آج صبح ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔ کتنا نقصان ہوا ہے، اس کا اندازہ بھی ابھی تک نہیں لگایا جاسکتا۔ Massive fire in Dal Lake
Published : Nov 11, 2023, 9:30 AM IST
|Updated : Nov 11, 2023, 10:01 AM IST
یہ بھی پڑھیں:
- جھیل ڈل کے شمالی فرنٹ کو موسم سرما سے قبل کھول دیا جائے گا،ایس ایم سی کمشنر
- ڈل جھیل بفر زون کے حوالہ سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت
غور طلب ہو کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے اور اس حوالے سے کیس بھی درج کیا گیا ہے۔ ہاوس بوٹ اور سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد نے ڈل جھیل میں اس طرح آگ کے واقعات رونما ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے وراثت ختم ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں متعلقہ حکام کو اس نسبت سوچنےکی ضرورت ہے، تاکہ اس طرح کے واقعات کو بروقت روکا جائے اور زیادہ سے زیادہ نقصان ہونے سے بچا جاسکے۔