سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے جمعہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک شیڈول کے تحت شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی دی جائے گی جس کے تحت مجسٹریٹ نے دکانوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے اور اسی شیڈول کے تحت دکانیں کھولی جائیں گی۔
جن دکانوں کو پیر سے سنیچر صبح 11 بجے سے شام 5:30 تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں کتابیں، اسٹیشنری، دواساز، گراسریز، سبزی و میوہ فروش، دودھ فروخت کرنے والے، فارمنگ سامان اور دیگر اہم اشیاء بیچنے والے دکاندار شامل ہیں۔
کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس، کاسمیٹکس، فوٹ ویئر، الیکٹرانکس، جویلری، بوٹیکس اور درزی کی دکانیں صرف سوموار، بدھوار اور جمعہ کے روز صبح 11 بجے سے شام 5:30 تک کھلیں گی۔