Many senior leaders rejoin Congress کانگرس لیڈران کی آج پارٹی میں دوبارہ واپسی متوقع
کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت راہل گاندھی کی "بھارت جوڈو یاترا" کا جموں کشمیر سے پہنچے سے قبل پارٹی کے لیے اہم کامیابی ہے۔ Many senior leaders rejoin Congress
سری نگر: گذشتہ مہینوں کانگرس کو الوداع کرنے کے بعد کئی رہنما سابق کانگرس لیڈر غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شامل ہوئے تھے تاہم یہ رہنما آج واپس پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ ان رہنماوں میں کانگرس کے دلت رہنما اور جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلٰی تارہ چند اور سابق وزیر پیرزادہ سعید، سابق ممبر اسمبلی منوہر لال، سابق ممبر اسمبلی بلوان سنگھ اور جموں ہائی کوٹ بار ایسوسیشن کے صدر ایم کے بھردواج شامل ہیں۔ کانگریس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ رہنما آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر دلی میں کانگرس جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال، کانگرس کی جموں کشمیر امورات کی انچارج اور دیگر رہنما کے سامنے کانگرس میں شامل ہوں گے۔Many senior leaders leave Azad, to rejoin Congress today
اس تقریب میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول بھی موجود ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ان لیڈران کے ساتھ انکے کارکنان و حمایت کار بھی آزاد کی پارٹی کو الوداع کہ کر واپس کانگرس میں شامل ہوں گے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم کانگرس کے لئے راہل گاندھی کی "بھارت جوڈو یاترا" کا جموں کشمیر سے پہنچے سے قبل پارٹی کے لئے فعال مانا جارہا ہے اور دیگر لیڈران کے لئے پیغام ہے کہ آزاد کی سیاسی ساخت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تمام لیڈران آزاد کے قریبی مانے جاتے تھے اور انکے سیاسی کیریئر میں آزاد کا اہم کردار رہا ہے۔ واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے اگست میں کانگرس سے قریبا پچاس برسوں کے بعد استعفی دیا تھا اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی لانچ کی ہے۔
اس پارٹی میں کانگرس کے بیشتر لیڈران شامل ہوئے ہیں، البتہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے کئی لیڈران و کارکنان اس نئی پارٹی کو الوداع کر رہے ہیں۔ کانگرس کے دو سابق لیڈران عبد رشید ڈار اور چودھری اکرم خو آزاد کے ساتھ گئے تھے، نے بھی گزشتہ چند ماہ سے اس پارٹی سے دوری بنائی رکھی ہے۔ عبدالرشید ڈار ضلع بارہمولہ کے سوپور اسمبلی حلقے سے دو بار رکن منتخب ہو چکے ہیں جبکہ چودھری اکرم پونچھ کے سرنکوٹ سے دو بار ممبر اسمبلی رہیں ہیں۔ ان دونوں لیڈران نے کانگرس سے استعفی دے کر آزاد کا ہاتھ تھاما تھا، البتہ اب دوری بناے رکھے ہوئے ہیں۔
TAGGED:
Kashmir Congress