جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بارے میں کہا ہے کہ حد بندی اگر ہو رہی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن حدبندی عوام کے حق میں ہونی چاہیے۔
دارالحکومت سرینگر میں اپنی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے واچھی علاقے سے تعلق رکھنے والے کئی پنچ اور سرپنچوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی۔
وہیں پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے ان کا اپنی پارٹی میں اسقتبال کیا اور ساتھ ہی مبارک باد بھی پیش کی۔ اس دوران پارٹی کے کئی اعلی عہدیدار بھی تقریب میں موجود رہے۔