اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: نو منتخب ایل جی آج حلف لیں گے - بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر منوج سنہا

مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج سرینگر میں حلف لیں گے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گی۔

جموں و کشمیر: نو منتخب ایل جی آج حلف لیں گے
جموں و کشمیر: نو منتخب ایل جی آج حلف لیں گے

By

Published : Aug 7, 2020, 8:49 AM IST

Updated : Aug 7, 2020, 9:03 AM IST

بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر منوج سنہا کو مرکز کی مودی حکومت نے ایک حیران کن فیصلے کے تحت گریش چندر مرمو کی جگہ جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا ہے۔

نئے ایل جی آج حلف لیں گے، بدھ کو اچانک گریش چندر مرمو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاسی اور عوامی حلقوں کو حیران کرکے رکھ دیا تھا۔ مرمو اس عہدے پر نو ماہ فائز رہے۔

انہوں نے گزشتہ برس 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے پہلے ایل جی کے بطور حلف لیا تھا۔

مرمو گزشتہ 9 ماہ سے اس عہدے پر فائز رہے جس دوران سیول سیکریٹریٹ میں بیوروکریسی دو خیموں میں منقسم ہوگئی، جہاں بیشتر افسران چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامانیم کے خیمے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

جموں و کشمیر کے سابق ایل جی کو سی اے جی بنایا گیا

ذرائع کے مطابق سنہا جموں و کشمیر کی منجمد سیاست اور سرکاری امور کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

منوج سنہا کی جموں و کشمیر کے دوسرے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر ہوئی تعیناتی کو ماہرین ایک بڑا سیاسی قدم بھی مان رہے ہیں کیونکہ اکتوبر کے مہینے میں بہار میں ریاستی انتخابات متوقع ہیں جہاں ہمیشہ سے بھومیہار سماج کا خاصا اثر رہا ہے اور سنہا بھی بھومیہار ہیں۔

سنہ 2017 میں جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے اترپردیش کے ریاستی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی تب منوج سنہا کا نام وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے بھی سامنے آیا تھا۔ ان کے انتخابی حلقہ میں انہیں وکاس پُروش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

منوج سنہا آئی آئی ٹی بی ایچ یو کے سابق طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔

Last Updated : Aug 7, 2020, 9:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details