سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز قومی یوم آئین کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 'آئیے ہم اس دن تمام شہریوں کے لئے انصاف، آزادی، مساوات اور وقار کی اقدار کو بر قرار رکھنے کے لئے خود کو دوبارہ وقف کریں'۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ 'یوم آئین پر تمام لوگوں کو مبارک، آئین کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہمارا شاندار رہنما اور ہمارے لئے تحریک کا ایک ذریعہ ہے'۔ ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ''آئیے ہم اس دن تمام شہریوں کے لئے انصاف، آزادی، مساوات اور وقار کی اقدار کو بر قرار رکھنے کے لئے خود کو دوبارہ وقف کریں'۔
مزید پڑھیں: یوم آئین کے پیش نظر پارٹی ہیڈ کوارٹر سرینگر میں بی جے پی کی تقریب