اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکمز صورہ کے ڈاکٹرز کی نجی پریکٹس پر پابندی عائد

سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی اے آہنگر نے کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹر پرائیوٹ پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نجی پریکٹس پر سکمز صورہ کے ڈاکٹرز پرپابندی عائد
نجی پریکٹس پر سکمز صورہ کے ڈاکٹرز پرپابندی عائد

By

Published : Nov 11, 2020, 7:03 AM IST

جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز صورہ کے تمام ڈاکٹرز کی نجی پریکٹس پر پابندی عائد کی ہے۔
اس ضمن میں جی اے ڈی کی جانب سے باضابطہ طور ایک آرڈر زیر نمبر 129/2015 جاری کیا گیا ہے۔
حکمنامہ جاری ہونے کے فوراً بعد سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی اے آہنگر نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہسپتال کے سبھی ڈاکڑ صاحبان اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے حکمنامے پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی ہے۔

وہیں انہوں نے زور دیا کہ اگر کوئی ڈاکٹر نجی کلنک پر پرائیوٹ پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات سے وابستہ ڈاکٹر صاحبان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران سبھی ڈاکٹر صاحبان، نرسز اور دیگر نیم طبی عملے نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے اور آگے بھی دیتے رہیں گے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ہسپتال کے ڈاکٹر صاحبان اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے نجی پریکٹس سے پرہیز کریں گے اور ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی بہتر طور انجام دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details