اردو

urdu

ETV Bharat / state

منوج سنہا، فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ کی دیوالی کے موقعے پر مبارک باد - ملک بھر میں آج روشنیوں کا تہوار

ملک بھر میں آج روشنیوں کا تہوار 'دیوالی' انتہائی جوش و خروش اور تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی سمیت ملک کی دیگر شخصیات نے دیوالی کے موقعے پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 1:04 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اتوار کی صبح 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں دیوالی کے موقع پر سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میری خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، سکون اور خوشحالی لائے'۔

وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبد اللہ نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارک دیتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لوگوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارک، ہم امید کرتے ہیں کہ دیوالی کا یہ تہوار تمام لوگوں کی زندگیوں میں امن اور خوشی کا باعث بنے’’۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی دیوالی کے موقع پر کشمیری عوام کو مبارک دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دیوالی کا یہ تہوار تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشیوں کی حقیقی روشنی لائے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں دیوالی کا تہوارعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

بتادیں کہ ملک بھر میں آج روشنیوں کا تہوار 'دیوالی' انتہائی جوش و خروش اور تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے۔ دیوالی کو دیپاولی اور عید چراغاں کے ناموں سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ایک قدیم ہندو تہوار ہے۔ یہ تہوار یا عید چراغاں روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، جہالت پر علم کی، بُرائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر اُمید کی فتح و کامیابی کی علامت ہے۔ اس موقع پر عقیدت مند گھروں میں چراغاں کرتے ہیں۔

یو این آئی مشمولات

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details