اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ہلاک، دوسرا زخمی - کشمیر میں عسکری سرگرمیاں

دارالحکومت سرینگر کے خانیار علاقے میں دستگیر صاحب مزار کے قریب نامعلوم افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 12, 2021, 10:33 AM IST

تفصیلات کے مطابق خانیار میں دستگیر صاحب کے مزار کے قرییب کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس میں ایک کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ہلاک شدہ شخص کی شناخت ریناواری کے ضیان چستی ولد محمد اشرف چستی کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی شدہ شخص کی شناخت الہیٰ باغ کے فیضان فدا بٹ ولد فدا احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ دونوں میں سے ایک دم توڑ دیا ہے جبکہ دوسرا شخص زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details