اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident In Srinagar سرینگر میں سڑک حادثہ، ایک شہری ہلاک - جموں و کشمیر پولیس

سرینگر کے نوگام ریلوے کراسنگ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے ایک راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔ زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

Man Killed In Srinagar Road Accident
سرینگر میں سڑک حادثہ، ایک شہری ہلاک

By

Published : Jun 6, 2023, 4:34 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوگام علاقے میں منگل کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بانہال سے تعلق رکھنے والے شہری کی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نوگام ریلوے کراسنگ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی شناخت ایوب نائیک ساکن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:Road Accident In Rajouri راجوری سڑک حادثے میں 13 مسافر زخمی

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details