سرینگر:شہرہ آفاق نگین جھیل میں منگل کی صبح مچھلی پکڑنے کے دوران معمر شہری غرقاب ہوا اور بعد ازاں اس کی لاش برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق نگین جھیل میں منگل کی سہ پہر ایک معمر شہری کی لاش برآمد کی گئی۔عین شاہدین نے بتایا کہ بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شہری ہفتے میں تین بار نگین جھیل میں مچھلیوں کا شکار کرنے کی خاطر آتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب معمر شہری نے حسب معمول ایک کشتی لی اور نگین جھیل کے بیچ و بیچ مچھلیاں پکڑنے کی خاطر گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چند مقامی افراد نے خالی کشتی دیکھی اور پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا کہ معمر شہری غرقاب ہوا ہے۔