سرینگر:کانگرس پارٹی کے صدر امیدوار ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران خصوصاً نریندر مودی اور امیت شاہ ملک کو جوڑنے کے بجائے یہاں کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ‘‘ Mallikarjun Kharge on BJP۔ انہوں نے سرینگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ جموں وکشمیر میں پارٹی ممبران سے صدر امیدوار کے انتخاب کے لیے آئے ہیں۔
Mallikarjun Kharge in Kashmir ملکارجن نے کہا بی جے پی ملک میں تقسیم کا کام کررہی ہے
کانگریس پارٹی کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھرگے نے سرینگر میں اپنے دورے کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک میں تقسیم کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ Mallikarjun Kharge Kashmir Visit
قابل ذکر ہے کہ ایوان بالا میں لیڈر آف اپوزیشن ملکارجن کھرگے کانگرس پارٹی کے صدر امیدوار ہیں اور ان کے مد مقابل کانگریس لیڈر ششی تھرور ہیں۔ یہ دونوں لیڈران اس عہدے کے لیے ریاستوں میں جاکر صدر انتخاب کے لیے مہم جوئی میں لگے ہوئے ہیں۔
کھارگے نے بتایا کہ کانگرس پارٹی کے لیڈران نے ملک کی آزادی کے لیے ہزاروں قربانیاں دی ہیں جبکہ بی جی پی بالخصوص نریندر مودی اور امیت شاہ اپنی ایک قربانی واضح کریں جو انہوں نے ملک کے لیے دی ہو۔ انکا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی کا ایک ہی کام ہے کہ کس طرح سے ملک کو تقسیم کرے تاکہ وہ اقتدار میں رہ سکیں جبکہ کانگریس ملک کے لوگوں کو جوڑنے کا کام کررہی ہے۔‘‘Mallikarjun Kharge accuses BJP of Divide and Rule policy