اردو

urdu

ETV Bharat / state

ANC on Voting Rights To Non Locals غیر مقامی افراد کو بحثیت ووٹر رجسٹر کرنا کشمیر پالیسی کی ناکامی کا ثبوت - EC decision on JK assembly Elections

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی کشمیر پالیسی ناکام ہوئی ہے، اسی لیے انہوں نے یہاں غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس مسئلے کو بھی اچھے طریقے سے حل کیا جائے گا۔ ANC On Voting Rights To Nonlocals

making-non-locals-as-voters-in-jk-is-result-of-failure-of-bjps-kashmir-policy-says-muzaffar-shah
غیر مقامی افراد کو بحثیت ووٹر رجسٹر کرنا بی جے پی کا نیا انتشار

By

Published : Aug 19, 2022, 4:14 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں آئندہ ہونے والے اسلمبی انتخابات میں غیر مقامی افراد بھی ووٹنگ کا حق دینے پر یہاں کی مین اسٹریم جماعتیں کافی برہم نظر آرہی ہیں۔ ایسے میں جمعہ کے روز عوامی نیشل کانفرنس نے چیف الیکٹورل افسر کے اعلان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی جے پی کی جموں و کشمیر پالیسی ناکام ہوگئی۔ ایسے میں بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر غیر مقامی لوگوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دے کر الیکشن کمیشن کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ Muzaffar Shah On Voting Rights to Non Locals

غیر مقامی افراد کو بحثیت ووٹر رجسٹر کرنا بی جے پی کا نیا انتشار

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تقریباً ایک کروڑ ووٹرز ہیں جو کہ یہاں کے پشتینی باشندے ہیں اور ووٹنگ کا حق رکھتے ہیں۔ تاہم ان میں سے صرف 76 لاکھ ووٹر ہی رجسٹر ہیں۔ ایسے میں باقی 24 لاکھ ووٹروں کو باہر سے لاکر اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کا اہل بنا جارہا جو کہ بی جے پی کی منشا کو صاف ظاہر کر رہا ہے۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں کشمیری باہر کی ریاستوں میں رہ رہے ہیں۔ ان کی وہاں پر اپنی جائیداد بھی ہیں، اس کے باوجود بھی وہ کہیں پر بھی بحثیت ووٹر رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ Political Parties Reactions on EC Recent Statement

پریس کانفرس کے دوران عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر شاہ نے کہا کہ یہاں یہ بھی انتشار پھیلایا جارہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی اسلمبی انتخابات ووٹ ڈال سکتے ہی جو کہ نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ الگ الگ ریاستوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا علیٰحدہ طریقہ کار ہے۔ ایسے میں فورسز کے اہلکار بحثیت ووٹر جموں و کشمیر میں درج نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:



انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ جان چکی ہے کہ وہ جموں و کشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں کامیاب حاصل نہیں ہو پائے گی۔ اس لیے یہاں عارضی طور رہ رہے غیر مقامی لوگوں کو ووٹر بنا کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ ان ہتکھنڈوں کے بعد بھی ممکن نہیں ہوسکتا۔ اسمبلی انتخابات میں بے جے پی کی جیت خواب ہی بن کر ہی رہ جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ آنے والے جموں و کشمیر انتخابات میں غیر مقامی افراد جن میں نیم فوجی اہلکار، سرکاری ملازمین، مزدور وغیرہ شامل ہیں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details