سرینگر:وادی کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل سلطان العارفین حضرت شیخ حمزہ مخدومی المعروف مخدوم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ 460ویں عرس مبارک کے موقع پر آستان عالیہ مخدوم صاحب واقع کوہ ماران، سرینگر میں گزشتہ 13دنوں سے محافل درود و اذکار منعقد کی گئیں۔ 460th URS of Makhdoom Sahab
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے آستان عالیہ کے سجادہ نشین پیرزادہ شاہد جیلانی نے بتایا کہ آستان عالیہ پر زائرین کی سہولت کے لیے انتظامات پہلے ہی مکمل کیے گئے تھے اور لگاتار تیرہ دنوں تک حسب روایت محافل آراستہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شب خوانی، درود و اذکار کے ساتھ ساتھ اجتماعی دعائیہ مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ Makhdoom Sahab URS observed with Religious Fervor