سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر اور الیکشن کمیشن کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے انتظامیہ میں 56 افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔ان افسران میں سرینگر، بارہمولہ، کولگام، بانڈی پورہ اور راجوری اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ بھی شامل ہیں۔
ضلع سرینگر میں بلال محی الدین بٹ کو مجسٹریٹ تعینات کردیا ہے، جبکہ بارہمولہ میں منگا شیرپا، بانڈی پورہ میں شکیل الرحمان، کولگام میں اطہر عامر خان، راجوری میں اوم پرکاش کو تعینات کیا گیا ہے۔اویس احمد جو ضلع بانڈی پورہ میں ڈپٹی کمشنر تعینات تھے، کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
ضلع سرینگر کے مجسٹریٹ محمد اعجاز کو پلاننگ محکمہ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی سی بارہمولہ سید سحرش اصغر کو محکمہ پبلک گریوینسز میں کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ سہرش اصغر کے خاوند سید عابد رشید کو محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔وہ محکمہ سیاحت میں اسی عہدے پر تعینات تھے۔
یاشہ مدگل کو محکمہ سیاحت کا کشمیر سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔آلوک کمار کو محکمہ اعلی تعلیم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرینسل سیکرٹری تھے اور محکمہ اعلی تعلیم کا اضافی چارج بھی ان کے پاس تھا۔ ان کو اسٹیٹس محکمہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔پویش سنگلہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔