اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK police on Srinagar Encounter سرینگر میں اتوار کی شام ایک بڑے عسکریت پسند حملے کو ناکام بنایا گیا - جموں و کشمیر تازہ خبر

اتوار کی شام راجوری کدل کے غنی میموریل اسٹیڈیم کے نزدیک تعینات پولیس پارٹی نے دو افراد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ممکنہ طورپر دونوں عسکریت پسندوں زخمی ہوئے ہیں اور وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔JK police on Srinagar Encounter

major-militant-attack-thwarted-in-rajouri-kadal-srinagar-on-sunday-evening-says-police
سرینگر میں اتوار کی شام ایک بڑے عسکریت پسند حملے کو ناکام بنایا گیا

By

Published : Aug 15, 2022, 9:10 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے راجوری کدل علاقے میں اتوار کی شام کو مستعد پولیس اہلکاروں نے یوم آزادی سے قبل ایک بڑے عسکریت پسند کے حملے کو ناکام بنایا۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام راجوری کدل کے غنی میموریل اسٹیڈیم کے نزدیک پہلے سے تعینات پولیس پارٹی نے دو افراد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس کے بعد انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں۔JK police on Srinagar Encounter

ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ممکنہ طورپر دونوں عسکریت پسندوں زخمی ہوئے ہیں اور وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سو میٹر والے علاقے تک خون کے نشانات موجود پائے گئے جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ پولیس ٹیم کی جوابی کارروائی میں دونوں عسکریت پسندوں زخمی ہوئے ہونگے۔Nowhata Encounter

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی ابتدائی فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل سرفراز احمد ساکن رام بن زخمی ہوا، اگر چہ اُس کو فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا تاہم پیر کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقو ع سے پولیس نے ایک سکوٹی ، اے کے 74 رائفل، دو گرینیڈ، کپڑے ، ہیلمٹ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے کے 74رائفل بھارت بھر میں کئی پر بھی دستیاب نہیں ہے اور مذکورہ رائفل سے چند سیکنڈوں کے اندرا کئی راونڈ فائر کئے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ برآمد شدہ اسکوٹی کو چند روز قبل ہی سرگرم ٹی آر ایف عسکریت پسندوں مومن گلزار ساکن عید گاہ سری نے خرید لیا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق 27 جولائی کو عمر مختیار نقیب ولد بشیر احمد ساکن نٹی پورہ نے مومن گلزار نامی جنگجو کو سکوٹی فراہم کی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ عمر مختیار نقیب کو پولیس نے حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کی نگرانی ٹی آر ایف کمانڈر مومن اور باسط ساکن کولگام کر رہے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گنجان آبادی ہونے کی باعث جنگجو رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چونکہ دونوں عسکریت پسندوں زخمی ہوئے ہیں لہذا انہیں کسی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی نے ان کی مدد کی تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید براں، عوام خاص طور پر ہسپتالوں، نجی کلینکوں، ڈاکٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ چونکہ عسکریت پسندوں زخمی ہیں لہذا اگر کوئی بھی نامعلوم شخص اُن کے پاس علاج کی خاطر آتا ہے تو اس بارے میں نزدیکی پولیس تھانے کو مطلع کریں۔

مزید پڑھیں:

پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہے اور ہمارے پاس کچھ لیڈ ملی ہے جس پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد یاتو دونوں جنگجووں کو گرفتا رکیا جائے گا یا پھر اُنہیں تصادم کے دوران مار گرایا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز بھی سیکورٹی فورسز نے غنی میموریل اور اس کے ملحقہ علاقوں کی تلاشی لی جبکہ مفرور عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کی خاطر کھوجی کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی عسکریت پسندوں کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے جبکہ آس پاس نجی کلینکوں کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لانے کا امکان ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details