سرینگر:جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ’’ایک جانب مرکزی سرکار دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد کرا رہی ہے تو وہیں جموں کشمیر میں تاخیر کیونکر کی جا رہی ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ترون چگ نے جموں ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر میں پارٹی کے لیڈران و کارکنان سے میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ ’’انتخابات مئی میں منعقد ہوں گے اور پارٹی کو اس کے لئے کمر بستہ ہونا چاہئے۔‘‘Assembly Election in Jammu and Kashmir
اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے جموں کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہ کرنے سے عوام کو منتخب عوامی سرکار سے محروم کر رہی ہے۔‘‘ نیشنل کانفرنس کی ترجمان افرا جان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی سرکار اسمبلی انتخابات منعقد کرانے سے خوف زدہ ہے، کیوں کہ عوامی حلقوں میں انکے خلاف کافی غصہ ہے۔‘‘ NC on JK Assembly Election
انکا مزید کہنا ہے کہ ’’بی جے پی سرکار نے جموں کشمیر کے متعلق کئی وعدے کئے تھے تاہم زمینی حقائق ان دعووں کے برعکس ہے۔‘‘ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی کے لیڈران ایک طرف سے اپنے کارکنان سے اسمبلی انتخابات کے متعلق تاریخ طے کر چکی ہے لیکن دوسری طرف پارٹی کا موقف ہے کہ ’یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا فیصلہ ہے‘۔ ‘‘PDP on JK Assembly Election