پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے مختلف جیلوں میں قید کشمیری سیاسی رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے مودی کو ایک مکتوب لکھا ہے جس کی ایک کاپی پی ڈی پی نے ٹویٹر پر شائع کی ہے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تباہی سے ملک دو چار ہے اور اس صورتحال میں جیلوں میں قیدی سرکار کی آخری ترجیح ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد ہزاروں کشمیری اور سیاسی قیدی ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں اور کووڈ کی صورتحال سے انہیں تشویشناک حالات درپیش ہیں۔