سرینگر: ’’جموں و کشمیر میں سیب کاشتکاروں کے منافع کے لیے کوآپریٹیو سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے تاکہ کاشتکاروں کو انکی محنت کا بھر پور پھل مل سکے۔‘‘ M Y Tarigami on Kashmir Horticultureان باتوں کا اظہار سرینگر میں سی پی آئی (ایم) کے سٹیٹ سیکریٹری ایم وائی تاریگامی نے آل انڈیا کسان تحریک کی ایک تقریب کے دوران پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
آل انڈیا کسان تحریک نے سرینگر میں سیب کاشتکاروں کے لیے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا جس میں کاشتکاروں کے مسائل سنے گئے اور انکے حل کے لئے منظم تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران تاریگامی نے کہا کہ ’’کشمیر میں سیب کی 77 فی صد کاشتکاری اور پیداوار ہوتی ہے لیکن کاشتکار کو اسکی محنت کے باوجود کچھ ہی فی صد منافع مل رہا ہے۔‘‘