اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیلانی کا نواسا، شبیر شاہ کی بیٹی تفتیش کیلئے دلی طلب - Syed Ali Geelani

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے نواسے کو پوچھ تاچھ کیلئے دلی طلب کیا ہے۔ اسی اثناء میں ’’انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ‘‘ (Enforcement Directorate) نے اسیر علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی دختر کو دوسری بار نوٹس جاری کیا ہے۔

Syed ali Geelani

By

Published : Apr 24, 2019, 7:18 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام، جو ریاستی سرکار میں بحیثیت ملازم کام کر رہے ہیں، کو این آئی اے نے فون پر کہا ہے کہ انکو 29 اپریل دلی کے این آئی اے دفتر طلب کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انیس الاسلام کے والد الطاف شاہ پچھلے ایک سال سے تہار جیل میں این آئی اے کی قید میں ہیں۔

دریں اثناء انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ نے دوسری بار شبیر شاہ کی بیٹی سماء شبیر، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں، کو انکے والد کی جائیداد کی تفتیش کے سلسلے میں دلی طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ سماء شبیر کو رواں مہینے انفورسمینٹ ڈاریکٹوریٹ نے تفتیش کے لئے دلی طلب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details