اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022 Meeting: منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کی میٹنگ کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں پولیس اور افسران کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سالانہ امرناتھ یاترا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایل جی نے یاترا سے متعلق تمام انتظامات کو 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔LG Chairs Amarnath yatra 2022 Meeting

lt-governor-reviews-preparation-for-shri-amarnathji-yatra
منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کی میٹنگ کا جائزہ لیا

By

Published : May 21, 2022, 11:06 PM IST

سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں ڈی سی، ایس ایس پی اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ LG Chairs Amarnath yatra 2022 Meeting

منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کی میٹنگ کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یاترا سے متعلق تمام کاموں کو مکمل کرنے کے لیے 15 جون کی ٹائم لائن طے کیا ہے۔ ایل جی نے ہدایت دی کہ یاترا کے دوران مسلسل خدمات فراہم کرنے کے لیے جل شکتی اور بجلی جیسے محکموں کا مناسب فیلڈ عملہ موجود رہنا چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے پلاسٹک سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور کوششوں کو عام کرنے پر زور دیا۔

منوج سنہا نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور ایک پیچیدہ ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران چیف سکیریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام افسران کو یاترا کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے پر زود دیا۔ انہوں نے کہا کہ شری امرناتھ یاترا کا جموں کشمیر کی معیشت پر خاصا اثر ہے۔

مزید پڑھیں:

میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری آر کے گوئل،محکمہ داخلہ ایس ایچ نتیشوار کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری اور سی ای او ایس اے ایس بی، ڈویژنل کمشنر کشمیر، آئی جی پی کشمیر، ڈپٹی کمشنرز، پولیس سپرنٹنڈنٹس، محکموں کے سربراہان کے علاوہ سول، پولیس انتظامیہ اور ایس اے ایس بی کے سینیئر افسران موجود تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا 30 جون سے پہلگام اور بالتل دونوں راستوں سے شروع ہوگی۔ اور یہ یاترا 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details