اردو

urdu

ETV Bharat / state

راج بھون میں محکمہ ڈاک کے کنگری اور کہواہ پر دو کور جاری - کنگری اور کہواہ پر دو کور جاری

انہوں نے اس موقع پر کہا جموں وکشمیر متعدد کثیر الثقافتی سرزمین ہے جو بھارت کے ورثہ کو ایک منفرد خوبصورتی فراہم کرتی ہے۔

راج بھون میں محکمہ ڈاک کے کنگری اور کہواہ پر دو کور جاری
راج بھون میں محکمہ ڈاک کے کنگری اور کہواہ پر دو کور جاری

By

Published : Nov 27, 2020, 12:42 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے ثقافتی پہلوؤں کو فروغ دینے کے لئے راج بھون میں محکمہ ڈاک کے کنگری اور کہواہ کے موضوعات پر دو خصوصی کور جاری کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یونین ٹیرٹری کے محکمہ ڈاک کے تمام افسران کو یوم آئین کے اہم موقع پر ان دو خصوصی پوسٹل کور کے ساتھ آنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا جموں وکشمیر متعدد کثیر الثقافتی سرزمین ہے جو بھارت کے متمول ورثہ کو ایک منفرد خوبصورتی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا 'مجھے پختہ یقین ہے کہ ثقافتی روایات کو اس طرح کے اقدام کے ذریعے تقویت ملے گی۔'

انہیں بتایا گیا کہ فلیٹلی علم کے وسائل میں سے ایک اہم ہے اور یہ محکمہ پوسٹس کی خدمات کا حصہ ہے۔ جموں و کشمیر پوسٹل سرکل بھی فلیٹلی کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details