اردو

urdu

By

Published : Aug 11, 2022, 4:36 PM IST

ETV Bharat / state

Manoj Sinha Condemns Rajouri Attack: لیفٹیننٹ گورنر نے راجوری فدائین حملہ کی مذمت کی

سرحدی ضلع راجوری میں فدائین حملہ کی مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 'عسکریت پسندوں اور ان کے پشت پناہوں کے عزائم سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔‘‘Rajouri Attack

Lg
Lg

سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سرحدی ضلع راجوری میں فوج پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اس حملہ میں کم از کم تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ میں دو عسکریت پسند، جن کے بارے میں فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ فدائین (خودکش حملہ آور) تھے، رات کے وقت ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔Rajouri Fidayeen Attack

منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'راجوری میں عسکری حملہ کی شدید مذمت، عظیم قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین، حملے میں شہید ہونے والے بہادروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت۔ ہم عسکریت پسندوں اور ان کے پشت پناہوں کے عزائم سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔‘‘

اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ 'راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ڈیوٹی کے دوران تین فوجیوں کی موت کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔‘‘Rajouri Militant Attack

راجوری حملہ میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔ وہیں اس دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں میں صوبیدار (جونیئر کمیشنڈ آفیسر) راجندر پرساد، رائفل مین منوج کمار اور رائفل مین لکشمن ڈی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details